کراچی، پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام، مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے غیر ملکیوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابقحملہ آور پاک چائنا شپ یارڈ میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پہلے سے ملنے والی خفیہ اطلاع پر پولیس یارڈ کے اطراف تعینات تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مارا گیاحملہ آور ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور ہے، جس نے بارودی بیلٹ پہنی ہوئی ہے۔ایس ایس پی ملیر حسن سردار کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔دہشت گرد کی لاش کے ساتھ بارود ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


