بلوچستان بحرانوں کا شکار ہے، یہاں سیاسی نہیں بدنام زمانہ لوگ مسلط ہیں، نیشنل پارٹی
پنجگور (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ہم میر غوث بخش بزنجو کے فالورز ہیں سیاسی عدم برداشت موروثی سیاست کے خلاف ہیں سیاست میں اظہار اختلاف کی پابندی سیاست نہیں بلکہ ڈکٹیٹر نظام ہے آج بلوچستان سیاسی بحرانوں کا سفر کررہا ہے گزشتہ ادوار جو ون یونٹ کے خلاف ہمارے اکابرین نے 20/20 سال قید و بند کاٹی تھیں اس صوبے کو وحدت کا درجہ دینے کیلئے لیکن افسوس آج اس صوبے میں ایسے لوگ مسلط ہیں جو بدنامی کے سبب ہیں جن پارٹیوں نے قوم کو جزباتی نعرے دیئے تھے آج وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں بدقسمتی سے صوبے کے وزیر اعلیٰ چوبیس گھنٹے سورہے ہیں اپوزیشن کہیں نظر نہیں آتی ہے اور غریب عوام ایک وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی چند نقطہ پر پی ڈی ایم کا حصہ ہے جن میں با اختیار عدلیہ و پارلمنٹ کی آزادی ووٹ و ووٹرز کی اہمیت کی بحالی عوام کے اظہارِ رائے کی آزادی بزور بازو الیکشن و سلیکشن کے خلاف انہی نقطہ پر ہم انکے ساتھ رہے ہیں نیشنل پارٹی وفاق میں اور انکی پالیسی کا حصہ نہیں ہے اس وقت حکومت تذبذب کا شکار ہے عام عوام خاص طور پربلوچستان کی عوام شدید پسماندگی بے روزگاری معاشی طور پر ایک وقت کی روٹی کا محتاج ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا پنجگور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد لا کمپلیکس میں کیا گیا جس کا مہمان خصوصی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ و اعزازی مہمان نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ پھلین بلوچ گہرام شریف ودیگر تھے اس دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی کے حاجی اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پھلین بلوچ نیشنل پارٹی وحدت کے ممبر گہرام بلوچ و پروگرام کے میزبان و بار ایسوسی ایشن کے صدر علا الدین ایڈوکیٹ عبدالوحید ایڈوکیٹ ودیگر نے بار ایسوسی ایشن کے بانی رہنما مرحوم حیات حیاتاں ایڈوکیٹ کی ناگہانی وفات کو پنجگور و بار کیلئے قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کیلئے دعا کی گئی انہوں نے اپنے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی آئین و منشور میں وکلا کا ایک اہم حصہ ہے نیشنل پارٹی نے ہر وقت وکلا کی بالادستی کی حمایت انکا ساتھ دیا ہے معاشرے کی تعمیر و ترقی قانون و آئین انصاف پر عملدرآمد پر ہی ممکن ہے جہاں آئین و انصاف نہیں ہے وہاں کبھی امن و ترقی نہیں آئی ہے اس طرح کے کئی تاریخ بھری پڑی ہیں روم فرشین فرانسیسی بادشاہت کے ہزاروں سال طاقت کی حکمرانی جہاں قانون انصاف نہیں تھا آج وہ زوال کے شکار ہیں پنجگور کی ترقی و خوشحالی میں آل پارٹیز اپنی آئین و منشور کے تحت ایک دوسرے میں برداشت پیدا کریں ایک دوسرے کو احترام و انکے پروگرام سنیں و سمجھیں تب جاکر ہم ایک خوشحال و ترقی یافتہ معاشرہ بناسکتے ہیں عوام موجودہ سیاسی قانونی صورتحال سے مایوس ہوچکے ہیں بلوچستان کے عوام کی بنیادی حقوق انکے مسائل کے حل صرف ایک پارٹی حل نہیں کرسکتی ہے عوام کے دلوں میں سیاسی اعتماد بحال کرنے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں جو بھی اجتماعی مفادات کیلئے کام کرتا ہے ہم انکے ساتھ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں بننے والے لا کالج میں وکلا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ وہ یہاں کے اسٹوڈنٹس کو فائدہ پہنچا سکیں انہوں نے پنجگور سے تعلق رکھنے والے بہت سے وکلا دیگر اضلاع میں جو پراکٹس کررہے انہیں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجگور آجائیں کیوںکہ پنجگور کے عوام کو آنے والے وقتوں میں انکی ضرورت ہے یہاں بارڈر ایمیگریشن بزنس مختلف تبدیلی آرہی ہے و دیگر بہت سارے مسائل کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے لا کالج کے فنکشنل سے پنجگور کے لا اسٹوڈنٹس کے ہاتھ پکڑ کر انہیں لا قانون سے لیس کرنا ہے کالج کے فکشنل سے اس شعبہ میں بھی بہتری آئے گی۔


