گوادر، کوسٹ گارڈ نے جیونی کے ساحلی علاقے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی
گوادر (بیورو رپورٹ) کوسٹ گارڈز ٹو بٹالین کی بڑی کارروائی ، سمندری راستے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ جیونی کے ساحلی علاقے چل سے منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز کا گشت کے دوران ساحل کنارے جھاڑیوں میں چھپائی دو ہزار کلو چرس برآمد کرلی، اسمگلر گاڑیوں کے ذریعے چل کے ساحل پر منشیات ڈمپ کررہے تھے، کوسٹ گارڈز کی گشتی ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر منشیات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بین لاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


