حب، وندر اور لسبیلہ میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر پولنگ 16 مئی کو ہو گی

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ ضلع حب کے ایم سی وندر اور لسبیلہ کے یو سی 1,2 اور5کے بلدیاتی خواتین مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 16 مئی کو ہوگی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب کے ایم سی وندر اور ضلع لسبیلہ کے یو سی 1,2 اور 5 کے بلدیاتی مخصوص نشستیں جو ووٹ کی برابری کی بنیاد پر خالی رہ گئی تھیں ان پر پولنگ 16 مئی کو ہونگے۔ واضع رہے کہ ضلع حب کے ایم سی وندر کی تین نشستوں پر 7 امیدوار جبکہ ضلع لسبیلہ کی یو سی 1 کی دو نشستوں پر 3امیدوار، یو سی 2 کی ایک نشست پر دو امیدوار اور یو سی 5 کی دو نشستوں پر تین امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں