تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان کیخلاف مقدمہ درج، چھاپے میں دو بھائی گرفتار

کوئٹہ :تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان نزیر خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان نزیر خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے جس میں چمن پاک افغان شاہراہ پر دھرنا ، روڈ بندش اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ چمن میں نذیر اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ان کے دو بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں