پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد کھل گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تین دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکول کھل گئے۔سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں کل(پیر کو ) باقاعدہ کھلیں گی۔پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوبٹ سکولز بند رہتے ہیں۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق (کل) بروزپیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں