مسلم باغ میں فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، 6 شدت پسند ہلاک، 6 اہلکار اور ایک شہری جاں بحق
قلعہ سیف اللہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فورسز نے شمالی بلوچستان میں تخریب کاروں کیخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 شدت پسندمارے گئے جبکہ 6 اہلکار اور ایک شہری جان بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں تخریب کاروں کیخلاف گزشتہ روز سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام 6 شدت پسند مارے گئے۔ترجمان فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 اہلکاراور ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
Load/Hide Comments


