غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اردن میں ریلیاں ، مظاہرین کا اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف مذمتی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔”الوحدات”، "البقا” اور "الحسین” کیمپوں میں ہونے والے جلوسوں کے شرکا نے "قوم کی عزت کا دفاع کرنے والی مزاحمت” کے لئے یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ مظاہرین ے عرب اور مسلمان ممالک پرزور دیا کہ وہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے گھمنڈ کے خلاف اور فلسطینی قوم کی حمایت میں آگے آئیں۔اردن میں احتجاجی مظاہروں کی کال اسلامی تحریک اور عوامی قوتوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔مظاہرین نے قابض صیہونی ریاست کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں اور اسرائیلی دشمن کا بائیکاٹ کریں۔مظاہرین نے صیہونی قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت بند کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں