شدت پسندی کےخاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے تخریب کاروں کے خلاف کلیرنس آپریشن کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاری کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔ انہوں نے تمام تخریب کاروں کو ہلاک کرنے اور یرغمالیوں کی باحفاظت بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شدت پسندی کے خلاف آپریشن میں چھ سیکورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جاں بحق اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں