اوتھل، پولیس نے مویشی چور گرفتار کر لیا، ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی
اوتھل (این این آئی) اوتھل پولیس کی کاروائی مویشی چور کوگرفتار کر لیا ۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پرایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 35/2023 بجرم 379 ت پ میں ملوث ملزم عظیم خان ولد محمد یعقوب سکنہ بوچیری اوتھل کو گرفتار کرکے چوری شدہ بکری برآمد کرلی۔گرفتار ملزم نے مورخہ 12.05.2023 کو PTCL کالونی اوتھل کے مقام سے مسمی فضل اللہ ولد عبدالرحمن کی بکری مالیتی -/30,000 روپے چوری کئے تھے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جرائم پیشہ افراد معاشرے کے ناسور ہیں انہیں آہنی شکنجے سے نمٹا جائے گا۔دوسری جانب خونی شاہراہ کوسٹل ہائی وے پر ایک اور ٹریفک حادثہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر تفریحی مقام کنڈ ملیر کے قریب بزی ٹاپ کے پہاڑی مقام پر ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ERCریسکیو 1122 مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ/گوادر کنڈ ملیر اسٹیشن کے سٹاف جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کرزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔


