لاہور کور کمانڈر ہاﺅس پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی لے جانے والا ملزم گرفتار
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور میں کور کمانڈر ہاﺅس پر حملے کے دوران کور کمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران حملہ کور کمانڈر کی وردی پہن لی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین جناح ہاﺅس میں داخل ہوگئے تھے۔ مظاہرین نے جناح ہاﺅس میں توڑ پھوڑ کی تھی اور آگ لگا دی تھی۔
Load/Hide Comments


