کوئٹہ میں سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، شہری پریشان

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئٹہ میں کدو 80 روپے ، شملہ مرچ 200 روپے ،ٹماٹر 80 روپے ، پھول گوبھی 100 ، بند گوبھی 80 روپے ، کھیرا 80 سے 100 روپے ، مٹر 160 روپے ، شلجم 80 روپے ، پالک بنڈل 50 روپے ، پیاز 5 کلو 250 روپے ، آلو 5 کلو 300 روپے ، لیموں پاﺅ 100 روپے ، مرچ 80 روپے پاﺅ، ادرک 120 ، لہسن 120 روپے پاﺅ جبکہ کھیلا 250 روپے درجن ، پپیتا 160 سے 180 روپے کلو ، سیب 200سے 300 روپے کلو ، چیکو 200 روپے کلو ، تربوز 50 سے 80 روپے کلو ، لوکاٹ 200 روپے کلو ، چیری ڈبہ 300 ، کیوی 300 روپے ڈبہ فروخت ہورہا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ گرانفروشی کا نوٹس لیتے ہوئے مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو ریلیف دےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں