مسلم باغ کے سٹی تھانے میں69سال بعدبھی صرف49نفری کی تعیناتی کاانکشاف
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے تحصیل مسلم باغ کے سٹی تھانے میں69سال بعدبھی صرف49نفری کی تعیناتی کاانکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے تحصیل مسلم باغ میں 1954ءمیں پولیس کی ایک کلو میٹرایریے کیلئے 49افراد تقریباََایک ہزار سے 15سو افراد کی بھرتی کئے گئے تھے 69سال گزرنے گئے پولیس کی ایریا ایک کلو میٹر سے بڑھ کر15کلو میٹر تک پھیل گئی اور آبادایک لاکھ تک پہنچ گئی لیکن پولیس اہلکاروں کی تعداد49سے نہ بڑھ سکی بلوچستان پولیس رولز کے مطابق 450افراد کیلئے ایک پولیس اہلکار ہوناچاہےے جبکہ مسلم باغ میں ڈھائی ہزار افراد کیلئے صرف ایک اہلکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق معاملہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کے سامنے آنے پر وزیر داخلہ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے اس سلسلے میں فوری طورپر مزید نفری کی تعیناتی سے متعلق سمری طلب کرلی ۔


