آریان ڈرگ کیس میں شاہ رخ پر رشوت کا الزام، تفتیشی افسر سمیت 4 پر مقدمہ درج
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف ڈرگ کیس میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق تفتیشی افسر سمیر وانکھیڈے اور چار دیگر پر آریان خان کو منشیات کیس میں پھنسنے سے بچانے کیلئے کنگ خان سے 25 کروڑ کی رشوت طلب کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے سمیت دیگر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی رپور ٹ کے مطابق سمیر وانکھیڈے کی ٹیم نے چھاپوں کے دوران ان لوگوں کو چھوڑ دیا جو ڈرگ سپلائی کرنے والے تھے یا جن سے منشیات برآمد کی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments


