بھارت کو روسی تیل یورپ میں سپلائی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا ہوگا
برسلز : یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بھارت کو روسی تیل صاف کرکے یورپ میں سپلائی کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام پر نئی دہلی پر پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر بھارت، روس سے سستا تیل خرید کر اسے صاف کرنے کے بعد یورپ کو سپلائی کررہا ہے تو اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والے پہلے’ای یو- انڈیا نیو ٹریڈ کونسل کے اجلاس سے ایک روز قبل کیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روسی تیل سے تیار کردہ ڈیزل یا پیٹرول یورپ میں داخل ہو رہا ہے اور وہ ہندوستان سے آرہا ہے تو یہ یقینی طور پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے اور رکن ممالک کو اس کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے اور اس معاملے پر جے شنکر سے گفتگو بھی کریں گے۔


