عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی، ادارے جتنا موجودہ حکومت سے دور ہوںگے اتنی ہی عزت پائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی، خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے،آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہوں گے، ادارے جتنانالائق غیر مقبول قابل نفرت موجودہ حکومت سے دور ہوںگے اتنی ہی عزت پائیں گے ،فضل الرحمان کی13پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کابھانڈاپھوڑدیاہے باوجود سرکاری سپورٹ کے کوئی قابل ذکرلوگ جمع نہیں کرسکے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سعودیہ، چین اور متحدہ عرب امارات اپنے نمائندوںکے ذریعے اورٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔آئین کااحترام اورامن نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری دورکی بات جوپاکستان میں سرمایہ کارہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی، دوراندیشی کاثبوت دیااورمٹھی بھرسپریم کورٹ پرکرائے پرلائے حملہ کروانیوالوں کی منصوبہ بندی پرپانی پھیردیاپولیس گھروں میں داخل ہوکرجوتوڑپھوڑکررہی ہے ،خواتین کی ایک منصوبے کے تحت تضحیک توہین کررہی ہے ،پولیس اسکے منفی اثرات سے ناآشناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں