قلات، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں موٹر سائیکل کو کرین گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی جبکہ خاتون جانبحق، تفصیلات کیمطابق قلات کے کلی پس شہر کے رہائشی حاجی عبدالعلیم مینگل اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنےگھر جارہے تھے کہ نیشنل ہائی وے کوئنگ کے قریب کرین کی ٹکر سے حاجی عبدالعلیم مینگل زخمی ہوگئے جبکہ انکی اہلیہ جانبحق ہوگئیں وہ میر احمد مینگل لیویز سپاہی محمد حنیف مینگل ٹیلر ماسٹر علی اکبر مینگل عبداللہ مینگل کی والدہ نور احمد مینگل نیاز احمد مینگل کی ہمشیرہ عبدالحی مینگل عبدالواحد مینگل کی بھابھی ڈی ایس پی قلات منظور احمد مینگل جمعیت علماءاسلام نظریاتی قلات کے نائب امیر مفتی محمد ناصر مینگل کے قریبی رشتہ دار تھی مرحومہ کی تدفین لاکھا قبرستان میں جبکہ فاتحہ خوانی مینگل ہاو¿س پس شہر قلات میں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں