موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ایک ادارہ نہیں ہم سب ہیں،سردار اختر مینگل

کوئٹہ/ اسلام آباد(یواین اے)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی موجود ہے ملاقات میں وفاقی محکموں میں تعینات بلوچستان کے ملازمین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور ان کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا دوسری جانب سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ اپنے استعمال کے لئے بلائیں پیدا کی گئی پھر ان بلاو ں کے کبھی سر پر اور کبھی پاو ں پر پیر رکھ دیا گیا اور جنہوں نے یہ بلائیں بنائی ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہےانہوں نے کہا کہ یہ بلائیں بنانے والے وردی میں بھی ہوں گے اور شیروانی میں بھی ہوں گے مگر اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار ہم سب ہیں صرف ایک ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل اور وفاقی وزیراحسن اقبال کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات بلوچستان کے ترقیاتی اسکیمز اوردیگربلوچستان کے مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنماﺅں کی اسلام آباد میں ملاقات کی ۔گزشتہ روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے جمعیت علما اسلام کی سینئر قیادت کی آج پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں جمعیت علما اسلام مے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمر الدین صاحب،مرکزئی رہنما جمعیت علما اسلام سینٹر سائین فیض محمد،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور زہری،صوبائی رہنما سردار علی محمد قلندرانی،سردار زادہ یوسف علی خان قلندارنی،میر عبدالحمید نتھوانی،مولانا عبدالغنی شیخ حافظ احسان اللہ و دیگر شامل تھے،ملاقات میں اہم علاقائی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں