تربت یونیورسٹی پنجگور کیمپس میں رواں ماہ تدریس شروع کرنے کا اعلان

کو ئٹہ: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے گزشتہ روز تربت یونیورسٹی کے پنجگورکیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پرجاری ترقیاتی کام اور دیگرتیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاء اورپنجگورکیمپس کے کوارڈینیٹرپروفیسرڈاکٹرگل حسن، ڈپٹی رجسٹرار گنگزاربلوچ اور وائس چانسلرکے پرنسپل اسٹاف آفیسربلال الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔وائس چانسلرنے پنجگورکیمپس کے عمارت میں جاری تزئین وآرائش کے کام اور وہاں پر دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہا کہ پنجگورکیمپس میں اکیڈمک اسٹاف اور ایڈمن اسٹاف کی تعیناتی کا عمل پندرہ مارچ تک مکمل کیاجائے گاجس کے فورا بعدتدریسی عمل کا ٓآغازکیاجائے گا۔ان کا کہناتھاکہ پنجگورکیمپس کے قیام کے ساتھ ہی علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے اور لوگوں کواعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع ان کے گھرکی دہلیز پر دستیاب ہوں گے جس سے ریجن میں تعلیمی انقلاب آئیگا۔انہوں نے کہا کہ اسی مہینے پنجگورکیمپس میں ابتدائی طورپرمختلف بی ایس پروگرامز میں تدریسی عمل کاآغازہوگاجس کے لئے تمام انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔پنجگورکیمپس میں طلبہ وطالبات اور ملازمین کو بہترین تعلیمی ماحول اورسہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اور یونیورسٹی انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے تربت یونیورسٹی نے مختصرعرصے میں ترقی کے کئی منازل طے کئے ہیں جن میں گوادراورپنجگورمیں سب کیمپسزکاقیام، پچاس سے زائد اساتذہ کرام اور اسکالرزکو ایم فل۔ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے لئے ملک اور بیرون ملک یونیورسٹیوں میں بھیجنا،تدریسی شعبہ جات کی تعداد چارسے بڑھاکرتیرہ کرنااور تین شعبہ جات میں ایم فل،ایم ایس پروگرام شروع کرنے کے علاوہ دیگر کامیابیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں