سیالکوٹ،کرونا سے نوجوان کا انتقال، اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

سیالکوٹ:سیالکوٹ کی تحصیل میں کرونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ کو نوجوان کے انتقال کی تصدیق ہوئی تو وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوئے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع اسٹنٹ کمشنر کو دی

اپنا تبصرہ بھیجیں