نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن پر اُتنا ظلم کر یں جتنا کل برداشت کر سکیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد:سابق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن پر اُتنا ظلم کر یں جتنا کل برداشت کر سکیں شہباز شریف کی ایک موومنٹ پرحکومت چلا نا شروع کر دیتی ہے جیلوں سے نہ پہلے گھبرائے نہ اب کو ئی پریشا نی ہے پنڈی کا شیطان دوسروں پر کیچڑ اچھا لنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں تبدیلی کا کیڑا اب ان لوگوں میں زندہ ہے جن کا جیب خرچ والدین یا محلے دار اٹھا رہے ہیں آٹے کا بحران چینی بحران سے زیادہ خطر ناک ہے آٹا چینی بحران کے تمام ذمہ داران کو عمران خان نے اپنے پروں کے نیچے چھپا لیا میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19وفاقی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے پھیلا حکومت نے فرنٹ لائن پر کوویڈ19کے خلاف جہاد کر نے والے ڈاکٹرز دیگر میڈیکل سٹاف اور عوام کو لاورث چھوڑ دیا آٹے کا بحران چینی بحران سے زیادہ خطرناک صورت حال اختیار کر تا جا رہا ہے گز شتہ 35دنوں میں 20کلو آٹے تھیلے کی قیمت میں 170روپے کا اضا فہ ہوا 2وقت کی روٹی غریب افراد کے لیے ڈراؤنا خواب بنتی جا رہی ہے انہوں نے کہ میاں شہباز شریف کی ایک موومنٹ حکومتی وزراء کھلبلی مچ جا تی ہے ہر وزیر چیخنا چلانا شروع کر دیتا ہے اور پھر شہباز شریف کے خلاف کو ئی نیا کیس تیار ہو جا تا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن پر اتنا ظلم کر ین جتنا کل برداشت کر لیں مقافات عمل جلد شروع ہو نے والا ہے نون لیگ کی قیادت نہ پہلے جیلوں سے گھبرا ئی اور نہ ہی اب گھبرائے گی ا نہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان پہلے بات کر تا ہے بعد میں سوچتا ہے د وسروں پر کیچڑ اچھا لنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بڑے بوٹ چمکا نے کا فن آتا ہے اس کی ترقی کا راز بڑے بوٹ پالش کر نے میں چھپا ہے پنڈی کے شیطان نے کبھی اپنی زبان نہیں بو لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں