کوئٹہ سے چھینی گئی کار، نوشکی سے چوری موٹرسائیکل برآمد، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
نوشکی (نامہ نگار) نوشکی پولیس کی کارروائی، کوئٹہ سے چوری شدہ کار اور نوشکی سے چھینی گئی 125موٹر سائیکل برآمد، ملزم پستول سمیت گرفتار۔ نوشکی پولیس نے گزشتہ شب کلی جمالدینی میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر ایک ٹیوٹا پریمیو گاڑی برآمد کرلی جو کوئٹہ سے چوری ہوئی تھی اور اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 56/2023 پولیس تھانہ جناح ٹاو¿ن کوئٹہ میں درج کی گئی تھی۔ کار چوری میں ملوث نامعلوم چوروں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او پی ایس سٹی کی زیر نگرانی نوشکی پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر ایک ملزم محمد انور سکنہ کلی قاضی آباد کو گرفتار کر کے قبضے سے ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی جو کہ قاضی آباد کے علاقے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔ ملزم سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


