پنجگور، خداباداں میں پچاس بستروں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کی کمی، ادویات کی قلت

پنجگور : پنجگور کے علاقے خداباداں میں قائم پچاس بیڈ پر مشتمل اسپتال میں ادویات کی شدید قلت، اسپتال میں اسٹاف اور مریضوں کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں، اسپتال کا جنریٹر بند، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران خواتین مریضوں کو الٹراساﺅنڈ میں مشکلات کا سامنا۔ پنجگور کے علاقے خداباداں میں قائم پچاس بیڈڈ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کے ساتھ ساتھ سہولیات کا فقدان ہے۔ اسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں جبکہ اسپتال میں ادویات کی بھی قلت ہے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے علاقے خداباداں کے 50 بیڈڈ اسپتال پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں