کچلاک میں نامعلوم افراد کا کیسکو اہلکاروں پر حملہ، تشدد سے ایک زخمی
کچلاک : کچلاک کے کلی خروٹ آباد میں نامعلوم افراد نے کیسکو کچلاک کے اہلکارکوڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے جسے اسپتال منتقل کر کے مزید کا رروائی شروع کر دی گئی ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ گزشتہ شب کیسکو کچلاک کی ٹیم کلی خروٹ آباد کچلاک میں پیٹرولنگ کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے کیسکو اہلکا روں پر حملہ کر دیا اور ڈنڈوں ، لا توں اور گھونسوں سے محمد اشرف نا می کیسکو اہلکا ر کو شدید زخمی کر دیا جسے کیسکو کچلاک ایس ڈی او اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


