9مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا ماضی میں اسکی مثال نہیں چلتی،سرفراز بگٹی

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ءو سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہمیں سیاست کو سیاسی طور پر کرنا چاہیے نا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ملک و قوم کے درمیان تفریق پیدا کرکے اداروں کی بے توقیری کریں انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں جو کچھ ہوا ہے وہ درست نہیں اور ہمیں اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشات کی تسکین کے لئے اپنے قومی ہیروز اور قومی اثاثہ جات جس طرح جناح ہاﺅس اور دیگر قومی اداروں کو نقصان پہنچایا ہے وہ کسی طور پر بھی درست نہیں جس طرح بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آخری رہائش گاہ زیارت ریذیڈنسی کو دہشت گردوں نے جلایا تھا وہی کام انتشار پھیلاتے ہوئے ایک سیاسی جماعت نے بانی پاکستان کے جناح ہاﺅس اور کور کمانڈر ہاﺅس لاہور ¾ جی ایچ کیو ¾ پشاور ریڈیو اسٹیشن کے علاوہ شہداءاور غازیوں کی یادگاروں کو نذر آتش اور نقصان پہنچایا اس کی ہمارے ملک میں کوئی مثال نہیں یہ کام ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کیا گیا ہے احتجاج کرنا ہر سیاسی اور ذی شعور شخص کا جمہوری انداز میں حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانا قومی ہیروز اور قومی اثاثہ جات ملکی اداروں کو جلانا توڑ پھوڑ کرنا انہیں نقصان پہنچانا کسی بھی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی شہداءہمارے محسن ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں