نال میں خاتون پر مسلح افراد کا حملہ، گرفتاری کیلئے جانے والی لیویز ٹیم پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

نال (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز نال میں محمد عمر قمبرانی گھر پر حملہ کیا گیا۔ مسلح افراد نے محمد عمر قمبرانی کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی بیٹوں کو مارکر کر شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے تھے۔ آج اس کے رد عمل میں کچھ افراد نے نال میں روڈ بلاک کرکے ٹریفک کو روک دیا تھا۔ جب لیویز اہلکا روڈ کھلوانے کے لئے پہنچے تو چند شرپسند عناصر لیویز فورس پر حملہ آور ہوئے اور فائرنگ فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ لیویز فورس کی گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ان شرپسند عناصر میں سے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کار سرکار میں مداخلت اور لیویز فورس پر فائرنگ کرنے والے دوسرے افراد کو بھی گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کار سرکار میں مداخلت اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ظلم اور لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ایسے عناصر جو پر تشدد واقعہ اور لیویز پر فائرنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں