دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہیں، حافظ حسین احمد

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سابق وزیر بلدیات بلوچستان جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ دینی مدارس مملکت خدا داد پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں دینی مدارس کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے دینی مدارس اسلام کے نرسریاں ہیں اہل مدارس علما کرام اور طلبہ نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیں دینی مدارس تنزلی کے بجائے ترقی کی راہ پر گامزن دینی مدارس آمن کے گہوارے اور ملک کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں معاشرے کی تعمیر وترقی میں دینی مدارس کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے قدیم علمی درسگاہ جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ کے دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بخاری شریف کی آخری درس شیخ الحدیث جامعہ رحیمہ سرکی روڈ کے مہتم مولانا سید عبدالستار شاہ نے دیا کا نفرنس کے صدارت جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ کے شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز نے کی دستار فضیلت کانفرنس سے سابق سنیٹر حافظ حسین احمد جمعیت کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ کے استاد الحدیث مولانا عبدالخالق نائب مہتم مولانا حافظ عبدالرشید مولانا حماد اللہ سیاپا د نے خطاب کرتے ہوئے کہا دینی مدارس دہشت گردی کے مراکز نہیں آمن کے گہوارے ہے دینی مدارس قوم کی بچوں کو اچھی مستقبل دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ ہیں اور مملکت خدا داد پاکستان کی پاسبان ہیں دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مدارس کے خدمات ملک وقوم کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں دینی مدارس خلاف سازشیں کی گئی اور آج بھی دینی مدارس کے خلاف سازشیں عروج پر ہے دینی مدارس کے اکانٹ کو منجمد کیا جارہا ہے مدارس ملک کی بقا اور سالمیت کی ضامن ہے مدارس دینہ کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے حکمرانوں کے اسلام مخالف پالیسیاں ہرگز قبول نہیں انہوں نے کہا نئے نسل کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت فحاشی عریانی کے طرف دیکھلا جارہا ہے دینی مدارس معاشرے کے لئے ابر رحمت کی مانند ہے اس پر فتن میں دینی تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری رکھنے والے مبارک کے مستحق ہیں دینی مدارس کے کردار کو تسلیم کرنا معاشرے پر فرض ہے فلاحی کام کے حوالے سے مدارس کی کاوشیں اہل خیر کے لیے باعث نجات اور باعث تطانینت قلب ہے تمام تر پروپیگنڈہ کے باجود دینی تعلیم کی طرف لوگوں کا رجحان ایک بڑا معجزہ

اپنا تبصرہ بھیجیں