کشمیر جی ٹوئنٹی میٹنگ، صحافیوں کے سوالات سے بھارتی وزیر برہم، مخصوص ذہنیت کا الزام لگا دیا

سرینگر (صباح نیوز) جی ٹوئنٹی گروپ کی میٹنگ کے پہلے دن پریس کانفرنس کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے بعض سوالات سے بھارتی وزیر جتیندر سنگھ سخت ناراض ہو گئے۔ سری نگر میں سکیورٹی کے سبب شہریوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق جی ٹوئنٹی گروپ کی سیاحت پر میٹنگ کو انتہائی اہم قرار دیے جانے کے باوجود بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کو شروع ہونے والی اس تین روزہ میٹنگ میں سعودی عرب، ترکی اور چین کے علاوہ مہمان ملک مصر بھی حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ان ملکوں کی غیر حاضری اور کشمیر میں سکیورٹی اور سیاسی عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے بعض سوالات پر بھارتی وزیر جتیندر سنگھ خاصے ناراض نظر آئے اور ایسے سوالات کرنے پر صحافیوں پرمخصوص”ذہنیت”رکھنے کے الزامات عائد کردیے۔بی جے پی کے رہنما جتیندر سنگھ سائنس و ٹیکنالوجی اورخلائی تحقیق سمیت کئی شعبوں کے وزیر کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیرمملکت کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں