نال کے علاقے بیثار میں مائننگ بلاسٹگ سے ایک مزدور جانبحق دو زخمی
نال (نامہ نگار) نال کے علاقے بیثار میں مائننگ بلاسٹگ سے ایک مزدور جاںبحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق نال بیثار پہاڑی سلسلے میں مائننگ بلاسٹنگ کے دوران ایک مزدور جاں بحق اور دو شدید زخمی، جانبحق شخص سراج احمد ولد محمد صادق قوم قلندرانی سکنہ وڈھ ڈانسر اور زخمی افراد محمد یونس ولد حاجی علی حسن قوم مردوئی ڈانسراسد ولد ہمزہ قوم مردوئی سکنہ وڈھ ڈانسر،زخمی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیثار پہاڑی سلسلے میں برسوں سے مائننگ کا کام ہورہا ہے آئے روز بلاسٹنگ و پتھر لگنے سے کئی مزدور زخمی ہوتے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ بیثار نال کے کروڑوں کا کاروبار ہورہا ہے لیکن کوئی اسپتال اور ڈاکٹر کی سہولت موجود نہیں ہے اور تو اور فرسٹ ایڈ تک کی بھی سہولت نہیں جس سے زخمی مزدوروں زیادہ خون۔بہہ جانے کے سبب مزدوروں کا موت واقع ہوجاتا ہے انہوں نے مائن مالکان اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیثار نال میں مزدوروں کی زندگی بچانے کی خاطر جلد سسے جلد اسپتال کی منظور فرمائیں


