برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا گئی، ڈرائیور گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر ایک گاڑی ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مسلح افسران نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو مشتبہ مجرمانہ سرگرمی اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ڈرائیور کی عمر 50 برس کے قریب ہوگی، گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا تھا۔ وائٹ ہال ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے قریب وہ مرکزی شاہراہ ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں