محکمہ جیل خانہ جات میں دو سال قبل ٹیسٹ و انٹرویو کے باوجود بھرتی نہیں کیا جارہا، متاثرہ امیدوار

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان میرٹ پاس امید واران کے صدر عید محمد نے کہاہے کہ دو سال قبل بھرتی کیلئے جن امیدواروں نے ٹیسٹ انٹرویو دیئے ہے تاحال بھرتی نہیں کیا جارہا جس سے امیدواروں میں تشویش پائی جاتی ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں محمد سلیم،احسان اللہ،عمران اللہ،خلیل احمد،سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں 2021میں وارڈ میل اور میٹرن فیمیل نے کاخذات جمعہ کرائے تھے اور صوبہ بھر میں میرٹ کی بنیاد پھر فزیکل دوڑ پیپر انٹرویو تمام مراحل مکمل ہوئے سابق آئی جی عثمان غنی نے شفاف طریقے سے میرٹ لیسٹ منظوری کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بیھجی اور اس کی منظوری نہیں دی گئی 5 ماہ بعد کینسیلیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے خلاف ہم نے عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے تاکہ 2021میرٹ پاس امید واروں کو ان کا حق مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں