پاکستان بحریہ اور اے این ایف کا مکران کے ساحل پر آپریشن ،4020 کلوگرام منشیات ضبط
کراچی (صباح نیوز)پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے مکران کے ساحل پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں 4020کلوگرام منشیات ضبط کر لی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران 4020 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 65 ملین ڈالر سے زائد ہے۔ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
Load/Hide Comments


