محمد حسین کی بیوہ، ماحل بلوچ کی ساس ماہ ناز بی بی انتقال کرگئیں

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں سرگرم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل اف بلوچستان کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کی والدہ، مرحوم رہنما محمد حسین بلوچ کی بیوہ اور ماحل بلوچ کی ساس بی بی ماہناز بلوچ کوئٹہ میں انتقال کرگئی۔ ذرائع کے مطابق بی بی ماہناز کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی تدفین تربت میں ان کے آبائی علاقے گومازی میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں