لندن میں نواز شریف پر حملہ نہیں ہوا، رہنما ن لیگ خرم بٹ نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

لندن : لندن میں نوازشریف پر حملہ نہیں ہوا، نوازشریف پر حملے سے متعلق رہنما ن لیگ خرم بٹ نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق بلیک لائف میٹرز کے احتجاج کے دوران سابق وزیر اعظم نوازشریف کی گاڑی پرکافی پھینکی گئی۔ نوازشریف اپنے دو گارڈ ز کے ہمراہ وسطی لندن کے کیفے میں کافی پینے گئے تھے۔ن لیگی رہنما خرم بٹ نے ٹوئٹ کی تھی کہ لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں