امریکا پاکستان اور بنگلا دیش میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بنگلا دیش میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام بامعنی طور پر اپنی حکومتوں کے انتخاب میں حصہ لیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پاکستان اور بنگلا دیش دونوں کے ساتھ اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔‘ امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ’ہم ایک ایسے مستقبل کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں جس میں تمام پاکستانی اور بنگلا دیشی اپنی حکومتوں میں بامعنی طور پر حصہ لے سکیں اور اپنے آئین اور قوانین کے مطابق اپنے انتخابات کے نتائج کا تعین کرسکیں‘۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں ہفتے کے اوائل میں بنگلا دیش میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن قومی انتخابات کی حمایت کے لیے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت امریکا ایسے کسی بھی بنگلہ دیشی فرد کے لیے ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائے گا جسے ملک کے جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے ذمہ دار، یا اس میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔بعد ازاں بنگلہ دیش نے اعلان کیا کہ وہ اپنے انتخابات میں غیر قانونی مداخلت سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔تاہم امریکی انتظامیہ پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران میں فریق بننے سے انکاری ہے۔واشنگٹن میں سرکاری بریفنگ میں جب بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا امریکی حکام نے واضح کیا کہ واشنگٹن پاکستان میں کسی خاص امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کرے گا۔جب پاکستان کے لیے مخصوص تبصرہ کے لیے دباو¿ ڈالا جاتا ہے تو عہدیدار کہتے ہیں کہ ’امریکا پوری دنیا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں