امریکی مغربی ریاست نیو میکسیکو میں موٹر سائیکل ریلی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

نیو میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کی پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ ریور کے علاقے میں موٹر سائیکل ریلی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ریڈ ریور کی میئر لِنڈا کلہون کا کہنا تھا کہ ریاست نیو میکسیکو کے دارالحکومت سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع علاقے میں سالانہ میموریل ڈے موٹر سائیکل ریلی منقعد کی گئی تھی۔ ریڈ ریور کی میئر کا کہنا تھا کہ اس ریلی کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں بدمزگی ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب موٹر سائیکل گینگ کے اراکین تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس ریلی کے شرکا کی اکثریت کا تعلق اس علاقے سے نہیں تھا۔ بیشتر افراد اپنی موٹر سائیکلوں پر باہر سے آئے تھے۔ تاہم لِنڈا نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں