ایران کی جانب سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کردی گئی، کیسکو ترجمان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران کی جانب سے 132kv جیکی گور، مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کر دی گئی ہے۔ کیسکو ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے اب 132kVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے صرف 30میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 132kV پولان جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے 10میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ایران سے بجلی کے کوٹہ میں کمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہوگئی ہے۔ ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت اور تعاون کی اپیل ہے۔
Load/Hide Comments


