ابرار الحق نے لندن میں کنسرٹ کرنے پر قوم سے معافی مانگ لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف چھوڑنے والے گلوکار ابرارالحق نے پریشانی کی اس گھڑی میں لندن میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ابرار الحق لندن میں شیڈول کنسرٹ کرنے کیلئے پہنچے جہاں بد انتظامیہ بھی دیکھنے کو ملی اور انہیں نشانہ بنائے جانے کا خوف کھاتارہا تاہم وہاں سے جاتے ہوئے ابرار الحق کو پولیس کی سیکیورٹی بھی فراہم کرنا پڑی ۔گزشتہ شب ابرارالحق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، اس دوران ا±ن کا کہنا تھا کہ ہم بے وفا لوگ نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر لوگ مجھ سے ناراض ہوتے ہیں تو مجھے یہاں (لندن) نہیں آنا چاہیے تھا، میں نے آج اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا ہے۔ابرارالحق نے مزید کہا کہ ا±نہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ عوام کو قائل نہیں کر سکیں گے، یہ ایک ہسپتال کے لیے کیا گیا کنسرٹ ہے، ا±ن کا فلاحی ادارہ ’سہارا‘ عطیے پر چلتا ہے، اس کنسرٹ کا مقصد عطیہ جمع کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے تو میں نے اس کی معافی مانگی ہے۔خیال رہے کہ لندن روانگی سے قبل ابرار الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں