سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا

ریاض:سعودی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کے آغاز کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے، ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغازہوا۔ذرائع کے مطابق تمام پروازوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قراردیا گیا۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ریاض سے جانے اور یہاں واپسی کے خواہشمند مسافر فلائٹ آپریشن سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں