افغانستان میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی
کابل (این این آئی) افغان صوبہ کاپیسا میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 6 افغان شہری جاں بحق، 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ حادثہ صوبہ کاپیسا کے ضلع الاسائے میں بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک مزدا گاڑی قلابازی کھاتی ہوئی کھائی میں گری جس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت نودیگر زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ کی وجہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور علاقے میں تنگ سڑک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حکام حادثہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


