ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے، روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، امریکا
ماسکو:ماسکو ڈرون حملوں پر امریکا نے کہاہے کہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، ہماری توجہ یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں، امریکا کی توجہ یوکرین کے خودمختارعلاقے دوبارہ حاصل کرنے اور مدد کرنے پر ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر 8 ڈرون حملے کیے ہیں، روسی فضائی دفاعی نظام سے تمام ڈرون مار گرائے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


