مستونگ ،ویگن اور بس کے مابین تصادم،خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،7افرادشدیدزخمی ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ میںویگن اور بس کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،7افرادشدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر ویگن اور مستونگ سے کوئٹہ جانیوالی بس کے درمیان ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد موقعے پرجاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوگئےہیں ، زرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں