اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ نے سعودی خاتون سے شادی کرلی

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سیف کے درمیان شادی کی شاہی تقاریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ العریبیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی شادی آج یعنی یکم جون کو ہوگی، آج کے روز ا±ردن میں سرکاری چھٹی ہوگی، تقریب میں پوری دنیا سے بڑے نام شرکت کریں گے اور دارالحکومت میں عرب گلوکاروں کا ایک مفت کنسرٹ بھی ہوگا۔ ولی عہد حسین بن عبداللہ کی شادی کی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔ شادی سے قبل شاہی تقاریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہیں۔ واضح رہے کہ جوڑے کی منگنی کا باقاعدہ سرکاری اعلان گزشتہ سال 10 اگست کو کیا گیا تھا۔ شادی سے قبل ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دلہے کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہاشم، قریبی رشتہ دار اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں ولی عہد شہزادہ حسین نے روایتی عرب لباس، جبہ اور بست زیب تن کیا۔ عشائیہ کے دوران اردن کے گیت اور نظمیں پیش کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں