9 مئی کے واقعات قابل مذمت، پی ٹی آئی بلوچستان کابینہ کی من مانیاں منظور نہیں، پارٹی چھوڑ رہا ہوں، سردار نعمت اللہ

کوئٹہ (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنماءسردار نعمت اللہ نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو مفتی غازی کمال، مفتی عبدالعلی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے اس قسم کے واقعات کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو خیرباد نہیں کیا صرف پی ٹی آئی کو خیر باد کیا ہے،خلجی قومی پارٹی کے پلیٹ فارم سے قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد تھا کہ ملک کے نظام کی بہتری کے لئے کام کریں گے لیکن 9 مئی کے واقعے کے بعد ساتھیوں کے مشورے سے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کا کبھی سیاست سے تعلق نہیں رہا وہ ملک کے دفاع میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کی کابینہ کی من مانیان عروج پر تھیں جو ہمیں منظور نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کون پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتا اور کون مستعفی ہوتا ہے انکا ذاتی مسئلہ ہے سب نے اپنی اپنی قبر میں جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں