پینٹا گون نے یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کردیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے نئے اسلحہ پیکج کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلحہ پیکج میں ائر ڈیفنس سسٹم اور ایمونیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ پیکج میں پٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹمز، اے آئی ایم 7 ائر ڈیفنس میزائل، ایونجر ائر ڈیفنس سسٹمز اور اسٹرنگر اینٹی ائر کرافٹ میزائل کے لیے ایمونیشن شامل ہے جبکہ ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹمز، 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم آرٹیلری راﺅنڈز، 105 ایم ایم ٹینک ایمونیشن اور زونی ائرکرافٹ راکٹ بھی پیکج کا حصہ ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد یوکرین کو 37.6 ارب ڈالر کی امریکی سیکورٹی امداد دی گئی ہے ، امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ پینٹاگون کے مطابق یوکرین کی فوری اور طویل مدتی جنگی ضروریات پوری کی جائیں گی اور یوکرین کی مشرقی اور جنوبی علاقوں سے روسی فوج کو نکالنے کی تیاریاں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں