یوکرین کا روس کے سرحدی شہر پرمیزائل حملہ، 3 شہری زخمی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین نے روس کے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3روسی شہری زخمی ہوگئے۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین نے شہر بلیگوروڈ کے مرکز اور مضافات میں گراڈ میزائل داغے ۔ حملے میں روسی انتظامی اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر کریملن مخالف گروپ نے روسی فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کرکے روسی سرزمین پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کریملن مخالف گروپ نے ڈرون فوٹیج جاری کی جس میں دعویٰ کیا کہ روس کے بیلگورود علاقے میں روسی فوجی سازوسامان کو تباہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں