سینیٹ اجلاس،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کا علامتی واک آوٹ

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے علامتی واک آوٹ کیا۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، گزشتہ آٹھ سالوں میں بلوچستان کو600ارب کے منصوبے دئیے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ ہمیں پی ایس ڈی پی کے نام پر گزشتہ سال بھی لولی پاپ دیاگیا،سینیٹر کہدہ بابر کی تقریر پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھایا چیئرمین سینیٹ نے کہدہ بابر کامائیک بند کردیا،کہدہ بابر کو مائیک نہ دینے پرپارٹی سینیٹرز نے واک آؤٹ کیا تاہم قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر وسیم شہزاد اتحادی جماعت کو منانے میں کامیاب ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز ایوان میں واپس آگئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں