محکمہ موسمیات کی جون، جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے جون ،جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر مقامات پر جون ،جولائی اور اگست کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت مغربی حصے میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے سے کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں کی برف پگھلنے کا عمل بڑھ سکتا ہے، تیز ی سے برف پگھلنے کے باعث دریائوں میں پانی کا بہائوزائد رہ سکتا ہے۔ اس سیزن میں کم بارشیں اور زائد درجہ حرارت غالب رہ سکتے ہیں ملک کے جنوبی حصے میں خریف کی فصلوں اور سبزیوں کے لئے اضافی آب پاشی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں