پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما داکٹر یاسمین راشد کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصہ کیا ہے۔پنجاب پولیس نے یاسمین راشد کی بریت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 مئی کے واقعہ کے تمام سازشی، منصوبہ ساز اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، جناح ہائوس حملہ کیس کی تحقیقات سائنسی خطوط پر کی جارہی ہیں۔ عدالتی حکم کو چیلنج کیا جائے گا کیونکہ پولیس کو کیس میں فرانزک ثبوت پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ اے ٹی سی عدالت کے حکم کو ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔پنجاب پولیس نے کہا کہ پولیس کیس کی تحقیقات اور عوام کے سامنے سچ لانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مرحلے پر کوئی بھی قبل از وقت مفروضہ یا اندازہ گمراہ کن ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں