بلوچ نوجوانوں کو برین واش کرکے پاکستان پر حملوں کیلئے پیسے دیے جارہے ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ہم نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے قربانیاں دی ہیں، آپ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ بلوچستان کے تقریباً ہر گھر سے جنازے اٹھائے گئے ہیں، اور جنازے اٹھے ہیں تخریب کاری کے باعث، پاکستان ہمارا ملک ہے، 9 مئی کے واقعات پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے، پاکستانی فوج کی ملک کیلئے بہت قربانیاں ہیں، سیاست سب کا حق ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت آگے بڑھے، لیکن اگر آپ سیاست کی آڑ میں آکر آپ اپنی افواج پر حملہ کرتے اور ملکی سلامتی پر حملہ کرتے ہیں، یادگاروں پر حملہ کرتے ہیں تو یہ قابل مذمت ہے۔ 9 مئی کے واقعات کے پاکستان پر منفی اثرات مرتب کیے، سیاستدانوں جن کا بلوچستان کو تبدیل کرنے کا خواب تھا وہ آج ریاست کے سامنے کھڑے ہیں، پاکستان آج ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، دشمن ہمارے گھر میں بیٹھا ہے، ہمیں چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیر رکھا ہے۔ ہمارا تعلق بلوچستان سے ہے، بلوچ نوجوانوں کو برین واش کرکے ورغلایا جارہا ہے، بلوچستان میں دو عسکریت پسند تنظیموں کے سربراہ کو ایجنسیوں نے پکڑا ہے جو قابل تحسین ہے۔